حیدرآباد۔8۔فروری(اعتماد نیوز)وجئے واڑہ کے رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راج
گوپال نے آج کہا کہ وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی 21فروری سے قبل اپنے عہدہ
سے مستعفی ہو جائینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر یو پی اے کو
تحریک عدم اعتماد کا
سامنا کرنا پڑے تو یو پی اے بحران کا شکار ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ
صدر جموہریہ پرنب مکھرجی کے کاروائی کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر
جمہوریہ ریاست کی تقسیم کے بل کو مسترد کر سکتے ہیں۔